چٹاگانگ: (دنیا نیوز) چٹاگانگ ٹیسٹ میں ناتجربہ کار افغانستان نے میزبان بنگلا دیش کو 224 رنز سے ہرا کر بڑے بڑوں کے لیے خطروں کی گھنٹی بجا دی۔ کپتان راشد خان مین آف دی میچ قرار پائے۔
سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ میں مہمان افغانستان نے تین بیالیس کے بعد دو سو ساٹھ رنز بنا کر بنگال ٹائیگرز کو تین سو اٹھانوے رنز کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں میزبان کھلاڑیوں کی تجربہ کاری جواب دے گئی۔ 173 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
بارش سے متاثرہ میچ میں لیگ سپنر راشد خان بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے۔ میچ میں گیارہ شکار کیے اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔ ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد تین میں دوسرا میچ جیتنے والے افغان ٹیم نے دنیا کرکٹ کو چیلنج کر دیا۔