لاہور: (علی مصطفیٰ) دورہ آسٹریلیا کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، ان کھلاڑیوں میں عثمان قادر، کاشف بھٹی، محمد موسیٰ خان، نسیم شاہ، خوشدل شاہ شامل ہیں، عثمان قادر کے بارے میں امکانات تھے کہ وہ پاکستان کی بجائے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلیں گے، تاہم حیران کن طور پر چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے اس لیے دورہ کے لیے منتخب کیا کہ وہ دراز قد، اچھے لیگ سپنر اور وہاں کرکٹ کھیلنا کا ہنر رکھتے ہیں۔
ٹی20 ٹیم میں شامل ہونیوالے 26 سالہ لیگ سپنر عثمان قادر سابق لیگ سپنر عبدالقادر کے صاحبزادے ہیں۔ لاہور سے ان کا تعلق ہے، اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 5 دسمبر 2013ء کو اسلام آباد میں نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک کے درمیاں کھیلے جانے والے میچ سے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، سرفراز ٹیم سے بھی فارغ
عثمان قادر نے فرسٹ کلاس کیریئر کے 10 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ لسٹ اے کے 21 میچوں میں 21 ہی وکٹیں حاصل کی ہیں۔
عثمان قادر فرسٹ کلاس کرکٹ کے 10 میچوں میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 52 رنز ہے۔ مشہور آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں بھی کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے 23 ٹی 20 میچز کھیلتے ہوئے 21 وکٹیں حاصل کی ہیں، 107 رنز بنائے ہیں۔ انہوں شاید ٹیم کا حصہ بھی اس لیے بنایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلین پچوں پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
محمد موسیٰ خان
19 سالہ موسیٰ خان کو ٹیسٹ اور ٹی20 دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ موسیٰ خان دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر ہیں اور ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
موسیٰ خان نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 2018 میں سوئی ناردن گیس پائپ لائینز اور واپڈا کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے میچ سے کیا تھا۔ موسیٰ خان نے فرسٹ کلاس کیریئر کے سات میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ وہ آٹھ ٹی20 میچوں میں 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔
خوشدل شاہ
دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی20 سکواڈ میں شامل ہونے والے 24 سالہ خوشدل شاہ کا تعلق بنوں سے ہے۔ بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمن خوشدل شاہ نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 2015 میں سیالکوٹ میں فاٹا اور حبیب بینک کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں حبیب بنک کی طرف سے کھیلتے ہوئے کیا تھا۔
خوشدل شاہ اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کے 29 میچوں میں 1418 زنز بنا چکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 122 رنز ہیں۔ خوشدل اب تک دو سینچریاں اور سات نصف سنچریاں بھی سکور کر چکے ہیں۔ خوشدل شاہ نے فرسٹ کلاس کیریئر کی 29 میچوں میں 1418 زنز بنا چکے ہیں۔
انہوں نے 33 ٹی20 میچوں میں 630 زنز سکور کیے ہیں۔ ٹی20 میں ان کا سب سے زیادہ سکور 65 رنز ہے۔ خوشدل نے ٹی20 میں اب تک پانچ نصف سینچریاں سکور کی ہیں۔
کاشف بھٹی
دورہ آسٹریلیا کے دوران دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے 33 سالہ آل راؤنڈر کاشف بھٹی کا تعلق نواب شاہ، سندھ سے ہے۔
کاشف بھٹی نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 2007 میں حیدر آباد میں حبیب بینک اور حیدر آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے حیدر آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا تھا۔ کاشف بھٹی نے اپنی فرسٹ کلاس کیریئر کے 83 میچوں میں 2687 رنز بنا چکے ہیں۔
کاشف بھٹی نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کے 83 میچوں میں 2687 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک 10 نصف سینچریاں اور دو سینچریاں سکور کی ہیں۔ کاشف بھٹی فرسٹ کلاس کے 83 میچوں میں اب تک 327 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ایک اننگز میں ان کی بہترین بولنگ 50 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں ہے جبکہ ایک میچ میں ان کی بہترین بولنگ 102 کے عوض 14 وکٹیں ہیں۔
نسیم شاہ
آسٹریلیا کے اہم دورے کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے 16 سالہ دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز ستمبر 2018 میں لاہور میں زرعی ترقیاتی بینک اور لاہور بلیوز کے درمیاں کھیلے جانے والے میچ سے کیا۔
انہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر کے اب تک کھیلے جانے والے پانچ میچوں میں 318 رنز دے کر 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔نسیم شاہ کی ایک اننگز میں بہترین بولنگ 59 رنز کے عوض چھ وکٹیں جبکہ میچ میں بہترین بولنگ 64 رنز کے عوض ساتھ وکٹیں ہے۔