لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ کے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں نواب شاہ کے فرسٹ کلاس کرکٹر کاشف بھٹی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں آل رائونڈر کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 میچ کھیلے جن میں 32 کرکٹرز کو آؤٹ کیا اور 22.82 کی سیریز سے 2687 رنز بنائے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے معروف آل رائونڈر کاشف بھٹی کو بھی قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ کر لیا گیا ہے۔ کاشف بھٹی طویل عرصے سے فرسٹ کلاس کرکٹرکھیل رہے تھے مگر سلیکٹرز کی نظر کرم سے محروم تھے جبکہ وہ پی ایس ایل میں کراچی کنگ اور ملتان سلطان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرچکے ہیں، کاشف بھٹی نے فرسٹ کلاس کرکٹر میں آل رائونڈرکارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 میچ کھیلے ہیں جن میں 32 کرکٹرز کو آؤٹ کیا اور 22.82 کی سیریز سے 2687 رنز بنائے ہیں۔
کاشف نیوزی لینڈ کے خلاف اے ٹیم میں بھی شامل تھے، ان کی بہترین کارکردگی پر چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ان کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کاشف بھٹی کی قومی ٹیم میں شمولیت سے ان کے گھر میں جشن کا سماں ہے ان کے بھائی سجاد بھٹی کا کہنا ہے ماں کی دعاؤں سے بھائی قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین کارگردگی کے باوجود بھی بھائی کو قومی ٹیم میں نظر انداز کیا جاتا تھا۔ اب میرٹ پر بھائی کو سلیکٹ کیا گیا ہے، انشاءاللہ وہ اپنی بہترین پر فارمنس سے سلیکٹر کا اعتماد حاصل کریں گے۔