کراچی میں ہونیوالے پاک سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹریفک پلان جاری

Last Updated On 15 December,2019 10:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹریفک پلان جاری، دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اسٹیڈیم آنیوالے شائقین کو اپنے ساتھ اصلی قومی شناختی کارڈ لانا ہوگا۔ شائقین کرکٹ کیلئے ایکسپو سینٹر، اتواربازار، رعنا لیاقت گرلز کالج گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

حسن اسکوائر فلائی اوور سے اسٹیڈیم روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق عوام پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ عوام اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔