اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کے معاملے پر عالمی بینک حکام سے مذاکرات کے لیے پاکستان کا اعلی سطح کا وفد امریکہ چلا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا اعلی سطحی وفد انڈس واٹرکمشنر مہر علی شاہ کی زیر قیادت دورے پر امریکہ چلا گیا ہے، وفد میں وزارت آبی وسائل سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شامل ہیں۔ وفد ورلڈ بینک حکام کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پرمکمل عملدرآمد پر مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں متنازعہ کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ پر غور کیا جائے گا۔
عالمی بنک کے ساتھ ثالثی عدالت کی تشکیل پربات چیت کی جائے گی۔ عالمی بینک پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا ضامن ہے۔