کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ گان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ پراپرٹی ٹیکس اکتیس دسمبر تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی۔
صوبائی وزیر ایکسائز مکیشن کمار چاولہ نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کو خبردار کر دیا۔ کہتے ہیں مقررہ تاریخ تک ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کروانے والوں پر 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کی جائیداد کی نیلامی یا گرفتاری کا وارنٹ بھی نکل سکتا ہے۔
پراپرٹی ٹیکس نادہندہ گان کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے متعلقہ دفاتر سے رابط کریں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے بروقت ٹیکس جمع کروائیں۔ پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کیجائے گی۔