کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ایماندار پولیس افسران نہیں، ڈاکو عزیز ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں ایماندار پولیس افسران نہیں، ڈاکو عزیز ہیں۔ مراد علی شاہ کے پانچ پیاروں نے صوبے کو تباہ کر دیا ہے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو حکمرانی ڈاکوؤں کی بدولت ملتی ہے۔ نیک افسران کو سندھ میں کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔ سندھ میں غلام حیدر جمالی اور آصف شیخ جیسے افسر چاہیں۔