مسکان جے کی بڑے پردے پر انٹری، پہلی فلم کا کیمرہ کلوز

Last Updated On 16 December,2019 10:02 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ مسکان جے فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے لگی ہیں، وہ ہدایت کار اسد نور کی فلم ’’ بھوک‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کا کیمرہ گزشتہ روز کلوز ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسکان جے فلم میں بھارتی مسلم لڑکی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ مسکان جے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گائیکی اور ڈراموں میں پہچان بنانے کے بعد اب فلموں میں کام کرنے فیصلہ کیا ہے لیکن کم مگر اچھے سکرپٹ پر مبنی فلمیں میری ترجیحات میں شامل رہیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کر سکوں۔ واضح رہے کہ فلم میں مسکان کے ساتھ وفا ملک ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی سمیر قاضی نے ترتیب دی ہے۔