چندی گڑھ: (روزنامہ دنیا) امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ماہر سیاسیات کرسٹین فیئر نے اس امکان کو مسترد کیا ہے کہ بھارت نے فروری میں پاکستان کا F16 طیارہ مار گرایا تھا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق چندی گڑھ میں ملٹری لٹریچر فیسٹیول میں سابق ایئرچیف بی ایس دھنوئی اور دیگر بھارتی ماہرین کے ہمراہ ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹین فیئر نے ایف 16 گرانے کے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے پیش کئے جانے والے ملبے کے ٹکڑوں کو متنازعہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایف 16 طیاروں میں جی ای انجن نہیں ہیں جبکہ چند بھارتی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ GE انجن کا ملبہ برآمد کیا گیا ہے۔
کرسٹین فیئر نے بالاکوٹ میں تربیتی کیمپ کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو بھی مسترد کر دیا تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان کے اندر حملہ کیا تھا۔