لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل سب میرین میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں انٹرنیٹ صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس خرابی کو دور کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قطر کے قریب انٹرنیشنل سب میرین میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز صارفین کو مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔ انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم سے مل کر اس خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔