جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند، شیڈول کا اعلان جلد متوقع

Last Updated On 18 December,2019 03:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند ہو گئی، شیڈول کا اعلان تحریری پرپوزل کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری جانب میلبورن کرکٹ کلب کی ٹیم بھی فروری میں پاکستان آئے گی۔

سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی (میلبورن کرکٹ کلب) کی ٹیم فروری میں پاکستان آئے گی جس کے کپتان کمار سنگا کارہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنے تمام میچز ایچی سن کالج لاہور میں کھیلے گی، اس سے قبل ایم سی سی کرکٹ ٹیم نے 1973 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی ہے، ٹیم پاکستان بھجوانے کا فیصلہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔