لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شہر قائد میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ کھیل کے اختتام پر اظہر الیون کو 315 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ مہمان ٹیم کے باؤلرز دن بھر وکٹوں کے لیے ترستے رہے جبکہ کمارا صرف دو بیٹسمینوں کو آؤٹ کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے آج 57 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے پر اعتماد آغاز کیا، دونوں نے حریف باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک عرصے کے بعد تاریخ ساز اوپننگ پارٹنر شپ بنی، دونوں کھلاڑیوں نے سنچریاں داغیں، سب سے پہلے عابد علی نے لنکن ٹائیگر کے خلاف مسلسل دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری تھری فیگر اننگز کھیلی جبکہ سری لنکا کے خلاف ہی شان مسعود نے بھی اپنی کیریئر کی دوسری سنچری بنائی۔
The brilliant 278-run partnership between Abid Ali and Shan Masood is the second-highest opening stand for Pakistan after Aamer Sohail and Ijaz Ahmed s 298 against West Indies in 1997 #PAKvSL pic.twitter.com/0LOHRzRmqB
— ICC (@ICC) December 21, 2019
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 278 رنز کی شراکت داری بنی جس کا اختتام لنکن فاسٹ باؤلر کمارا نے کیا جنہوں نے لیفٹ ہینڈ بیٹسمین شان مسعود کو گیند جسے اوپنر پل کرنے گئے اور فرنینڈو کو کیچ دے بیٹھے۔
Fans at the NSK #PAKvSL LIVE: https://t.co/jFigEwJ4Bs + @TheRealPCB_Live pic.twitter.com/BTmvasFFf7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2019
یاد رہے کہ 22 سال کے عرصے کے بعد پاکستان کے کسی اوپنرز نے اتنی بڑی پارٹنر شپ بنائی، اس سے قبل 1997ء میں سابق اوپنر اعجاز احمد اور عامر سہیل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 298 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔
50 up for @AzharAli_ #PAKvSL LIVE: https://t.co/jFigEwJ4Bs + @TheRealPCB_Live pic.twitter.com/hhi3sYUkXf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2019
دوسری طرف عابد علی نے اپنی پر اعتماد اننگز کو جاری رکھا اور 150 رنز مکمل کیے، اس دوران انہوں نے کپتان اظہر علی کے ساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا اور گراؤنڈز کے چاروں اطراف چند خوبصورت شارٹس بھی کھیلے۔
عابد علی کی اننگز کا اختتام 355 کے مجموعی سکور پر ہوا جب اوپنر 281 گیندوں پر 174 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے کپتان کے ساتھ مل کر 77 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
اظہر علی اور سینئر بیٹسمین بابر اعظم نے عابد علی کے آؤٹ ہونے کے بعد سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 40 رنز کی پارٹنر شپ بنی تھی کہ اس دوران کھیل کا اختتام کر دیا گیا۔
Stumps drawn in Karachi!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2019
Pakistan lead by 315 runs#PAKvSL SCORECARD: https://t.co/jFigEwJ4Bs https://t.co/DAWGm2wMZf pic.twitter.com/m1BFpb3Q0Y
قومی ٹیم کے کپتان کا بلا ایک مرتبہ پھر رنز اگلنے لگا ہے، وہ 57 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھ بابر اعظم 42 گیندوں پر 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنا لیے ہیں، مہمان ٹیم کے باؤلرز دن بھر وکٹوں کے لیے ترستے رہے جبکہ کمارا صرف دو بیٹسمینوں کو آؤٹ کر سکے۔
Highest opening partnerships for Pakistan in Tests.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2019
2⃣9⃣8⃣ - Aamer Sohail and Ijaz Ahmed br>2⃣7⃣8⃣ - Abid Ali and Shan Masood #PAKvSL LIVE: https://t.co/jFigEwJ4Bs pic.twitter.com/4MyGWIuH9G