قائداعظم ٹرافی فائنل میں نسیم شاہ کو آرام دینے کا اعلان

Last Updated On 26 December,2019 05:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے 16 سالہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو قائداعظم ٹرافی کے فیصلہ کن میچ، جو سینٹرل پنجاب اور ناردرن کیخلاف کھیلے جائے گا، نہ کھلانے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں زبردست باؤلنگ کرنے کے بعد ہر طرف شہ سرخیوں میں ہیں، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے چند روز قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ انہیں انڈر 19 ٹیم میں نہیں کھلایا جائے گا بلکہ انہیں آرام دیا جائے گا تاکہ آنے والی سیریز کے دوران کی باؤلنگ سے استفادہ کیا جا سکے۔

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، جو قائداعظم ٹرافی میچ کے دوران سینٹرل پنجاب کی قیادت کے بھی فرائض انجام دینگے، کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے سینٹرل پنجاب کا کپتان مجھے بنایا تھا تاہم میری غیر موجودگی میں اوپنر احمد شہزاد نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی بہترین کپتانی کی ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا 5 روزہ فائنل 27 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے جا رہوا ہے، جہاں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم سینٹرل پنجاب کا مقابلہ ناردن کے ساتھ ہے۔

سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کو تجربے کار اور ان فارم کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں ،البتہ حتمی الیون کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہو گا۔ نسیم شاہ کو آرام دینے کی غرض سے فائنل نہ کھیلنے دینا اس اعتبار سے درست فیصلہ ہے کہ وہ ایک فاسٹ بولر ہے اور مسلسل کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم کے کوچ اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آئندہ سال ورلڈکپ کھیلنا ہے، اس کے لیے ہمیں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ضرورت پڑے گی میں مصباح الحق سے بات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ہماری بات ہے بطور بیٹسمین ہم نے اپنی دستیابی ظاہر کی کیونکہ باؤلر اور بیٹسمین کے ورک لوڈ کا معاملہ قدرے مختلف ہے۔

احمد شہزاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینٹرل پنجاب کے کپتان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیسٹ بیٹسمین دوران ٹورنامنٹ بہترین انداز میں قیادت کرتے رہے اور فائنل تک ٹیم کو پہچانے میں انکی قیادت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایونٹ کے لیے سینٹرل پنجاب کی قیادت مجھے دی گئی تھی اور بورڈ نے کہا تھا کہ آپ کھیلیں گے تو قیادت آپ ہی کو کرنا ہو گی۔