لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد پی ایس ایل بھی رنگ جمانےکے لیے تیار ہے، پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔
رواں ماہ کے آغاز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، 34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل سٹیڈیم کراچی، 8 راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور 3 ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 2020ء کا افتتاحی میچ دفاعی چیپمئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی سی ایس سنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہو گی، ملک بھر میں 30 سے زائد مراکز پر ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔ آن لائن بکنگ کے لیے ٹکٹوں کا مخصوص کوٹہ رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل 2020ء کے شیڈول کا اعلان
سب سے مہنگے ٹکٹ افتتاحی میچ کے رکھے گئے ہیں، قیمت 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے، پریمیم ٹکٹ 4 ہزار مل سکے گا، جنرل ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہو گا۔ 20 فروری کو افتتاحی تقریب کے علاوہ کوئٹہ گلیڈئیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ہو گا۔
22 مارچ کو لاہور میں ہونے والے فائنل کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 5 ہزار روپے ہو گی۔ زیادہ تر میچوں کے ٹکٹ کی قیمت 5 سو سے 3 ہزار روپے کے درمیان ہوں گے۔ پی سی ایل کے کچھ میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے شروع ہو گی۔
Here are the ticket prices for #HBLPSLV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 20, 2020
More here: https://t.co/ax4qpRmqsS pic.twitter.com/Bw5dwMOpQt
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر بابر حامد کا کہنا ہے کہ ہم وعدے کرتے ہیں کہ شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، ہم دنیا کو مہمان نوازی پیش کرنے کے خواہشمند ہیں اور اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ فائدہ اٹھائیں اور پیشگی منصوبہ بنائیں۔
واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے چار میچز کراچی، تین لاہور، دو راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی، پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے پانچ میچز راولپنڈی، تین کراچی جبکہ ایک ایک لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔
پی ایس ایل 2020ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، تین لاہور اور دو کراچی میں کھیلے گی، کراچی کنگز اپنے پانچ میچز کراچی، دو دو لاہور اور راولپنڈیجبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔
لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطان اپنے پانچ میچز لاہور، تین ملتان جبکہ ایک ایک راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔ لاہور قلندر اپنے آٹھ میچز لاہور جبکہ ایک ایک کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔