پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر پذیرائی ملنے لگی

Last Updated On 29 January,2020 03:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے "تیار ہیں" ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گویا ردعمل کا میدان لگ گیا۔

پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے "تیار ہیں" کے اِن ایکشن ہوتے ہی ری ایکشن آنے لگا، سوشل میڈیا پر اکثر شائقین نے اسے دھماکہ دار انٹری کہا، سیفی نے لکھا کہ جوش وجذبہ ابھارتا کرکٹ دیوانوں کی عکاسی کر رہا ہے، اکثر نے گانے کو پاکستانی لیگ کے پاکستان میں آنے پر ویلکم کہا۔

ارفع فیروز نے رائے دی کہ چار سنگرز کا تجربہ اچھا تھا لیکن گانا کچھ اٹھا نہیں، احسن نے علی ظفر کے پی ایس ایل سانگ کو زیادہ پسندیدہ کہا،
منچلے خرم نے تو بلڈپریشر چیک کراتی لڑکی کی تصویر شیئر کر دی کہ "تیار ہیں" سننے کے بعد یہ حال ہو گیا ہے۔

معاذ نامی صارف نے بھی معنی خیز تصویری جواب دیا، عثمان حسین نے بھی ایک تصویر شیئر کہ جس پہ لکھا تھا کہ "سارا موڈ خراب کر دیا۔"ایک دل جلے صارف نے "تیار ہیں" پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا کہ پی سی بی نے کچھ نیا کیا ہے تو وہ بھی پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement