لاہور: (ویب ڈیسک) سابق جنوبی افریقی سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کیساتھ منسلک ہو گئے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہے، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے، پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
Legend @amlahash Joins the Storm as Mentor/Batting Coach #Zalmi #HumZalmi #YellowStorm #HBLPSLV pic.twitter.com/WOELEhnGwj
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) January 30, 2020
واضح رہے ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کررکھی ہے۔