انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل، پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

Last Updated On 04 February,2020 04:02 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ انڈر 19 سیمی فائنل میں‌ پاکستان کی بھارت کے خلاف 7 وکٹوں‌ کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے، ٹاس گرین شرٹس نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. قومی کپتان روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو اچھا ہدف دیں گے.

جنوبی افریقہ میں جونیئر کرکٹرز عالمی کپ کا سیمی فائنل میچ شروع ہو گیا، پاکستان کی جانب سے اوپنرز حیدر علی اور محمد ہرہرہ بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تاہم ہریرہ محض 4 رنز بنا کر مشرا کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ سکسینا نے پکڑا۔  انکے بعد فہد منیر بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ بھی کوئی کارکردگی دکھائے بغیر محض صفر پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی اس دوران کریز پر ڈٹے رہے اور کپتان روحیل نذیر کے ساتھ پارٹنر شپ  میں  سکور 80 تک پہنچا دیا۔

حیدر علی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے  ہوئے ہاف سنچری سکور کی تاہم وہ جسوال کی گیند پر 56 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی جیسے لائن لگ گئی، قاسم اکرم محض 9، عرفان خان 3 اور عباس آفریدی 2 رنز بنا سکے۔ 40 ویں اوور کے اختتام تک گرین شرٹس کے محض 166 سکور تھے۔