کرونا وائرس: عوام اپنی اور اپنے عزیزوں کی صحت کا خیال رکھیں: احمد شہزاد

Last Updated On 19 March,2020 05:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی تعداد کے بعد حکومت کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی احتیاطی تدابیر بتانے سامنے آ گئے۔

پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسز کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ بیٹسمین احمد شہزاد نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ کہا کہ عوام اپنی اور اپنے عزیزوں کی صحت کا خیال رکھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیسٹ بیٹسمین پیغام دے رہے ہیں کہ براہ مہربانی صاف رہیں اور بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔

ٹویٹر پر ’کوویڈ 2019ء‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے احمد شہزاد نے لکھا کہ ہم اس جنگ میں سب متحد ہیں، ایک چھوٹا سا پیغام ہے یقین ہے جو مددگار ثابت ہوگا۔

اس سے قبل لیجنڈری بلے باز برائن لارا بھی کرونا وائرس کے خلاف اِن ایکشن ہو گئے۔ اپنے چہرے کو چھونے سے پہلے ہاتھ دھونے کا مشورہ دے دیا۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کا پیغام وائرل ہو گیا۔

برائن لارا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اپنے چہرے کو چھونے سے پہلے ہمیشہ اپنے ہاتھ دھو لیں۔ یقین کر لیں کہ کوئی بھی حصہ دھلے بغیر نہ رہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا صرف آپ کو فائدہ نہیں بلکہ جو بھی آپ کے اردگرد ہیں سب کو ہے۔ اب آپ اپنے چہرے کو چھو سکتے ہیں۔ یہ لڑائی کووِڈ نائنٹین کے خلاف ہے۔ اپنا خیال رکھیں۔
 

Advertisement