لایور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ مایا علی نے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت سے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے خصوصی انتظام کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ماسک پہنے تصویر شیئر کراتے ہوئے بتایا کہ 5 روز قبل امریکا سے واپس لوٹیں جہاں وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لیے گئی تھیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ واپسی پرجب وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تو بہت پریشان تھیں۔ ایئرپورٹ پر ان کی سکریننگ ہوئی اورکورونا کا ٹیسٹ ہوا۔
مایا علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ کے لیے انہوں نے جو 2 دن انتظار کیا وہ بہت درد ناک تھا، جہاں وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکارہوئیں اورنہ ہی انہیں اس دوران نیند آئی تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ 2 روزبعد آئی جو اللہ کے کرم سے منفی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ بہت سخت وقت ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے لیے، کرونا وائرس کی اب تک کوئی ویکسین تیارنہیں کی جاسکی ہے اسلیے ہم خود جتنا اپنا خیال رکھ سکیں ہمیں کرنا چاہیئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ ہوں جویومیہ اجرت کماتے ہیں اوراب ان کے پاس ذریعہ معاش نہیں، اس تناظر میں حکومت سے درخواست کرتی ہوں کہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کرے اورساتھ ساتھ ایک ایسی ٹیم بنائی جائے جوان خاندانوں کے مفت ٹیسٹ بھی کرائے جن کے لیے ٹیسٹ کرانا بھی مشکل ہے۔
مایا علی کا کہنا تھا کہ یہ وقت بھی گزرجائے گا، حکومت کی جانب لگائی جانے والی پابندیاں ہماری بہتری کے لیے ہی ہیں۔ خدا پر ایمان رکھتے ہوئے اپنی اپنی احتیاط اور حفاظت کیجیئے، بے شک اللہ سب سے بڑا ہے۔