کرونا وائرس: ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کر لیا

Last Updated On 19 March,2020 04:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے پیش نظر مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

مایہ نازاداکارہمایوں سعید اورعدانان صدیقی نے کرونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی جس میں وہ اور ہمایوں سعید ایک ساتھ جہازمیں بیٹھے اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔

اس دوران عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’اف کرونا وائرس۔۔۔ نیو جرسی سے ہیوسٹن روانہ۔‘

دوسری جانب اداکاروہدایتکارواسع چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ اب لندن کیا، کہیں بھی نہیں جاؤں گا جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا کہ وہ کراچی پہنچ چکے ہیں لیکن وہ گھرنہیں جائیں گے کیونکہ وہ اورعدنان صدیقی خود کوایک کمرے میں بند کررہے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
 

Advertisement