آفریدی کی حمایت، ہربھجن کی اہلیہ کا بھارتیوں کو جواب

Last Updated On 15 April,2020 09:45 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) سابق کپتان شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے کی وجہ سے ہربھجن سنگھ پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ گیتا بسرا بھی بول پڑیں۔

گیتا کا کہنا تھا کہ ہربھجن جانتے ہیں کہ ان کا وطن ان کیلئے کتنا معنی رکھتا ہے اور وہ انسانیت کیلئے اپنے کسی بھی عمل کی وضاحت نہیں کرنا چاہتے۔ گیتا نے کہا کہ حمایت کا مقصد صرف شاہد آفریدی کی مدد کرنا تھا جس کے ساتھ انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کئی سالوں سے دوستی ہے۔

 

بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے ناقدین کو کہا کہ اگر ویسٹ انڈیز یا انگلینڈ جیسی کسی ٹیم سے کوئی کھلاڑی مدد طلب کرتا تو بھی ایسا ہی کرتے ؟۔