لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے عالمی دنیا سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرانے کی درخواست کی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی کوچنگ کرنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان آگے بڑھ کر کردار ادا کر رہے ہیں۔
PM @ImranKhanPTI leading from the front...help him out by donating towards PM’s Covid Relief Fund at https://t.co/nXFe9h9WcQ
— Daren Sammy (@darensammy88) April 13, 2020
We are our brothers keeper let’s help each other. #Pakistanis4Pakistanis pic.twitter.com/7dR5aixgZV
ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپیل کی کہ ان (وزیراعظم عمران خان) کی مدد کریں اور وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈز میں امداد دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیون پیٹرسن کا بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام، عطیات دینے کی اپیل
اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔
PM @ImranKhanPTI leading from the front...help him out by donating towards PM’s Covid Relief Fund at https://t.co/l1uq3F0FBi
— Kevin Pietersen (@KP24) April 13, 2020
I know how generous OVERSEAS Pakistanis can be, help your country when it’s most needed.#Pakistanis4Pakistanis pic.twitter.com/aXmWZwCUiK
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس سے نبردآزما ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ مشکل حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور ان لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
کیون پیٹرسن نے اپیل کی کہ میں ان تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں جو دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہیں کہ وہ پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائیں۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کے لیے ہمدردانہ جذبات رکھنے پر کیوین پیٹرسن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔