لاہور: (دنیا نیوز) نوجوان کرکٹرز کے لیے آن لائن لیکچر آج بھی ہو گا، لیجنڈری راشد لطیف وکٹ کیپرز کو ٹِپس دیں گے، اپنے کیریئر کے تجربات بھی شیئر کریں گے۔
پی سی بی کی اننگز جاری، لاک ڈاؤن میں جونیئر ہی نہیں سینئرز کرکٹرز کو بھی ایکٹیو کر دیا، ماضی کے اسٹارز میں آج سابق کپتان راشد لطیف آن لائن لیکچر دیں گے۔
راشد لطیف 5 نوجوان وکٹ کیپرز کو ٹِپس دیں گے، اپنے کیرئر کی سہانی یادیں شیئر کریں گے، وکٹوں کے پیچھے اور کریز پر رہتے ہوئے ذمہ داری نبھانا کتنا اہم ہے، سابق ٹیسٹ پلیئر بتائیں گے۔
لیجنڈری مشتاق احمد پروگرام کے چوتھے اور آخری روز یعنی تیس اپریل کو مستقبل کے اسٹارز سے مخاطب ہوں گے، وہ چھ اسپنرز کو آن لائن لیکچر دیں گے۔
گھومتی گیندوں سے حریف بلے بازوں کو کیسے چکرانا ہے، سابق لیگ اسپنر بتائیں گے۔ ورلڈ کپ انیس سو بانوے سمیت کیریئر کی شاندار کامیابیوں کا ذکر بھی کریں گے۔ ان سے پہلے سابق کپتان وسیم اکرم اور جاوید میانداد بھی نوجوان کھلاڑیوں سے ویڈیو سیشن کر چکے ہیں۔