پی سی بی کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کرے گا

Last Updated On 03 May,2020 01:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کرے گا، بورڈ نے کم تنخواہ دار ملازمین کو یک وقتی ادائیگی عیدالفطر سے قبل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فرسٹ کلاس کرکٹرز 25 ہزار، میچ آفیشلز 15 ہزار، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف 10، 10 ہزار روپے وصول کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ یک مدتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد 14 مئی تک بورڈ کو درخواستیں دے سکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود متاثرہ سٹاف کا خیال رکھنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے، پی سی بی ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ بھی کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں 15 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے کرکٹرز اہل ہونگے جبکہ گزشتہ دو برسوں میں میچز سپروائز کروانے والے آفیشلز اورسکوررز بھی مالی مدد کے اہل ہونگے، یکم جنوری 2013 کے پہلے ریجنل ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنز ملازمین کی بھی مدد کی جائے گی۔