جس طرح کیریئر ختم ہوا اس پر افسوس ہے: محمد آصف

Last Updated On 04 May,2020 04:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپاٹ فکسنگ سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد آصف کا کہنا ہے کہ جس طرح کیرئر ختم ہوا، افسوسناک ہے۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، منفرد باؤلنگ صلاحیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے بلے بازوں کو سوئنگ باؤلنگ سے تگنی کا ناچ نچانے والے محمد آصف خود فکسنگ کیس سے آؤٹ ہوئے، انہوں نے کہا ہے کہ جس برے واقعے پر کرکٹ کیرئر ختم ہوانہیں اس کا افسوس ہے۔

شکوہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ان سے پہلے فکسنگ کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کام کر رہے ہیں جبکہ بعد کے سزایافتہ کرکٹ میں اِن ہیں، جیسے دوسروں کو موقع دیا گیا۔ مجھے بھی موقع دیا جائے۔

سابق فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ منفرد باؤلنگ آرٹ رکھنے کے باوجود پی سی بی نے مجھے تحفظ نہیں دیا۔

خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران محمد آصف نے نوجوان کرکٹرز کو مثبت رہنے کا مشورہ بھی دیا۔