ڈریم پیئر مہم: نسیم شاہ، محمد عباس نے وسیم اکرم اور حسنین نے وقار یونس کو چن لیا

Last Updated On 04 May,2020 05:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے شروع کیے گئے ڈریم پیئر مہم کے دوران فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور محمد عباس نے وسیم اکرم جبکہ محمد حسنین نے وقار یونس کو ڈریم پیئر چن لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹ کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے، جہاں مداحوں کے علاوہ کھلاڑی بھی اپنی خوابوں کی جوڑیاں بنانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے رائٹ اینڈ لیفٹ کمبی نیشن کے لیے وسیم اکرم کو اپنا ڈریم پیئر چن لیا ہے جبکہ وقار یونس کے باؤلنگ ایکشن، جارحانہ مزاجی اور اسکلز کے معترف محمد حسنین نے بورے والا ایکسپریس کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس موقع پر فاسٹ باؤلر محمد عباس نے حسن علی کے ساتھ باؤلنگ کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی کے کھلاڑیوں میں وسیم اکرم کے ہمراہ باؤلنگ کا انتخاب کرتے ہیں۔