لاہور: (ویب ڈیسک) کابل میں دہشت گرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں گزشتہ تین 4 روز کے دوران مسلسل دہشتگردی بڑھتی جا رہی ہے، اس دوران دہشتگردوں کی طرف سے پولیس اہلکار کے جنازے اور میٹرنٹی ہوم پر حملوں میں خواتین اور نومولود بچوں سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
The attack on innocent children and women in Kabul in the holy month of Ramzan is barbarianism.#Kabulattack
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 12, 2020
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کابل میں معصوم بچوں اور عورتوں پر حملہ بربریت ہے۔