اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی سی بی نے میچ فکسنگ اور کرپشن کی روک تھام کیلئے نئے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کیا ہے جس کے تحت ملوث کھلاڑیوں کیخلاف فوجداری مقدمات قائم کئے جا سکیں گے اور انہیں جیل بھی بھیجا جائے گا۔
میچ فکسنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا اقدام، چئیرمین پی سی بی اور قانونی ٹیم نے نئے قانون پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کے لئے پی سی بی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نئے قانون کے تحت پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو چھاپے مارنے کے اختیارات مل جائیں گے، کرپشن اور میچ فکسنگ ثابت ہونے پر کھلاڑی کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔