دورہ انگلینڈ، دوسرے پریکٹس میچ میں اظہر علی کی ٹیم کے 8 وکٹ پر 318 رنز

Last Updated On 12 July,2020 09:58 pm

لندن: (دنیا نیوز) دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے دوسرے پریکٹس میچ میں اظہر علی کی ٹیم نے آٹھ وکٹ پر تین سو اٹھارہ رنز بنائے، بابر اعظم نے بیاسی رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، شاہین آفریدی نے چار شکار کیے، وہاب ریاض کہتے ہیں کہ وہ ٹیسٹ میچ کے امتحان میں پاس ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔

ووسٹر شائر میں قومی شاہینوں کی اونچی اڑان، دوسرے پریکٹس میچ کے پہلے روز کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی رہی، اظہر علی کی قیادت میں گرین ٹیم کے 8 وکٹ پر 318 رنز جس میں بابر اعظم 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ اور ٹاپ اسکورر رہے، عابد علی 71 اور محمد رضوان 47 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، اکانوے رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کا آج آخری دن، سرفراز احمد کی قیادت میں وائٹ ٹیم بیٹنگ کے جوہر دکھائے گی۔ قومی اسکواڈ کل ڈربی شائر روانہ ہو گا، قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے کے لیے بے قرار ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پانچ اگست سے شروع ہو گی۔