سابق کپتان وسیم اکرم نے صبح سویرے اُٹھنے کا عہد پورا کر دیا

Last Updated On 20 July,2020 06:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے صبح سویرے اُٹھنے کا عہد پورا کر دیا، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سب کو صبح بخیر اور السلام و علیکم، آج بہت مشکل سے اُٹھا ہوں کیونکہ ایک تو میری عمر 54 سال ہے اور آج صبح ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی نے مجھے بوری میں بند کرکے ڈنڈوں سے مارا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن میں نے الارم لگایا تھا اور ایک عہد کیا تھا کہ مجھے صبح جلدی اُٹھنا ہے تو میں اُٹھ گیا۔

سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے موبائل کا کیمرا گھماتے ہوئے کہا کہ یہ نظارا آپ لوگوں کے لیے اور اُمید ہے کہ ہماری نوجوان نسل اس سے متاثر ہوگی۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ جب میں 54 سال کا ہوکر یہ کرسکتا ہوں تو یقیناً آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ اکیلے آنا مشکل ہے، شنیرا کو بہت یاد کرتاہوں، وہ چھوٹی بیٹی عائلہ کے ساتھ گھر پر ہیں کیونکہ اس کے ساتھ نکلنا تھوڑا مشکل ہے۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم کی یہ ویڈیو برطانیہ کے ملک نارتھ ویلز کی ہے جہاں وہ آج کل اپنی اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ کے بغیر گئے ہوئے ہیں۔