لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا ہے۔
وسیم اکرم انگلینڈ سیریز کے حوالے سے کہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں جیت کی اہلیت ہے مگر اوپنرز میں زیادہ تجربہ نہیں، کھیل کے پہلے دن پتہ چل جائے گا کس میں کتنا دم ہے۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان جیتے مگر انگلینڈ کا زیادہ چانس ہے۔
واضح رہے کہ بدھ 5 اگست سے مانچسٹر کا اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کا میزبان ہو گا، ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے 3 فاسٹ باؤلرز اور دو سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔