لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے باولرز اور آل راؤنڈرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق باولروں کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا، نیل ویگنر کا دوسرا اور اسٹیورٹ براڈ کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔ محمد عباس کی 11 ویں نمبر پر تنزلی کے بعد پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین فہرست میں شامل نہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے جبکہ پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر بھی اس فہرست میں موجود نہیں ہے۔