مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کا نزلہ اظہر علی کی ناقص کپتانی پر گرنے لگا

Last Updated On 09 August,2020 09:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لیجنڈری انضمام الحق، وسیم اکرم، راشد لطیف،رمیز راجہ اور شعیب اختر نے آل آؤٹ کر دیا۔ گزشتہ رات خود کپتان بھی وضاحتیں دیتے نظر آئے۔

انگلینڈ کے خلاف فاتحانہ آغاز کا سہانا خواب چکنا چور ہو گیا۔ جیتا ہوا میچ ہارنے کی وجہ ناقص کپتانی بنی۔ بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور ٹیم پلاننگ کا بڑا فقدان نظر آیا۔ سابق کرکٹرز انضمام الحق، وسیم اکرم، راشد لطیف، رمیز راجہ اور شعیب اختر نے اظہر علی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

لیجنڈز کا ٹیکنیکل ردعمل اپنی جگہ لیکن شکست کے بعد آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں نے بھی قیادت پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی جس پر موصوف وضاحتیں دیتے رہے۔

پہلے سے آزمائے ہوئے کپتان کو پھر موقع دیا گیا۔ پہلے ہی میچ کی شکست پر قائدانہ صلاحیتوں اور ذاتی پرفارمنس پر اٹھتی انگلیوں نے اظہر علی کا کیرئر داؤ پر لگا دیا ہے۔