لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن میں بدعنوانیاں سامنے آنا شروع ہو گئیں۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان حسنین عالم کے انکشافات سامنے آ گئے۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک فرد ایسوسی ایشن چلا رہا ہے اور باقی اس کے دوست ہیں، جنہوں نے بیرون ملک ٹور پر جانا ہوتا ہے وہ اس کی منت سماجت کرتے ہیں، حال ہی میں ایک دوست کو اسسٹنٹ کوچ و مینجر بنا کر انگلینڈ لے گئے۔
حسنین عالم نے کہاکہ ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن کے معاملات پی سی بی خود چلائے تو بہتر ہوگا، پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سے آڈٹ مانگا تو وہ نہ دے سکے۔