کراچی میں آٹھویں پاس جعلی ڈاکٹر کا انکشاف، علاقہ مکینوں نے پولیس کے حوالے کردیا

Published On 21 August,2020 02:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ طور پر آٹھویں پاس ڈاکٹر پکڑا گیا، علاقہ مکینوں نے مبینہ جعلی ڈاکٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر جعلی ڈاکٹر امجد گزشتہ 15 سالوں سے ہسپتال میں لوگوں کا علاج کررہا تھا، اس کا ہسپتال کے برابر میں میڈیکل اسٹور بھی ہے، ملزم کو قابو کر کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مکینوں نے الزام عائد کیا ہےکہ جعلی ڈاکٹر آٹھویں کلاس پاس ہے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جانچ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔