کراچی پولیس نے مبینہ اغوا ہونے والی تین بچیوں کو بازیاب کر لیا

Published On 21 August,2020 02:01 pm

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کلری میں پولیس نے مبینہ اغوا ہونے والی تین بچیوں کو بازیاب کر لیا، بچیوں کی فراہم کردہ معلومات پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

کلری کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کرایا۔ بچیوں نے پولیس کو بیان میں بتایا ایک شخص ہمیں زبردستی اپنے ساتھ لے جارہا تھا۔ میرے پاس موبائل تھا میں نے ون فائیو پر فون کیا۔

مددگار ون فائیو ڈاکس نے اطلاع ملتے ہی ناکہ لگا دیا، خطرہ بھانپتے ہی ملزم بچیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔