کراچی: دو موٹرسائیکل سواروں نے گھر کے باہر کھڑے شہری کو لوٹ لیا

Published On 21 August,2020 01:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں دو موٹرسائیکل سواروں نے گھر کے باہر کھڑے شہری کو لوٹ لیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں دن دہاڑے گھر کے باہر کھڑے شہری کو لوٹ لیا گیا۔ واردارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دو موٹرسائیکل سواروں کو شہری سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل چھین کر باآسانی فرار ہوئے۔ واردات کرنے والے ڈاکووں نے ماسک لگائے ہوئے تھے۔