لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایتھکس کوڈ کا نفاذ مفادات کا ٹکراؤروکنے کے لئے پی سی بی نے پالیسی بنالی بورڈ نے قومی ٹیم انتظامیہ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت پوری ٹیم انتظامیہ سے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، ٹیم انتظامیہ سے دوسری نوکری، مراعات اور معاہدوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے نئے قانون کے تحت کوئی ملازم دو نوکریاں نہیں کرسکتا، بورڈ ملازمین کو آمدنی کے تمام ذرائع واضح کرنے ہوں گے، کوڈ آف ایتھکس بورڈ کے ملازمین اور دیگر متعلقہ سٹاف پر بھی لاگو ہے۔
زرائع کے مطابق کوڈ آف ایتھکس جون میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد نافذ العمل ہوا کوڈ آف ایتھیکس کے تحت مصباح الحق کو اپنی ایک نوکری چھوڑنی پڑ سکتی ہے۔ کوڈ ایتھیکس کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بھی اپنے ڈیپارٹمنٹ چھوڑنا پڑسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سینئر، شاداب خان، محمد رضوان، وہاب ریاض کو بھی اداروں کی نوکریاں چھوڑنا ہوں گی۔ ٹیسٹ کپتان اظہر علی ، بابر اعظم، اسد شفیق، یاسرشاہ بھی نوکری چھوڑنا پڑے گی۔