زمبابوے نے کوویڈ 19 ایس اوپیز کی تفصیلات مانگ لیں

Published On 10 September,2020 01:09 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے دورہ پاکستان کے شیڈول اور کوویڈ 19 ایس او پیز کی تفصیلات مانگ لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے ٹورنگ سکواڈ کی حفاظت کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جاننے کیلئے پی سی بی سے رابطہ کیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق زمبابوے کرکٹ کو پی سی بی کے زیراہتمام انتظامات کی تفصیلات کی ضرورت ہے کیونکہ اس دورے کیلئے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے ،پی سی بی ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے تاکہ وہ زمبابوے کرکٹ کو فراہم کرسکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ انگلینڈ کے دورے کے بعد پاکستان نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب وہ سیریز کی محفوظ میزبانی کیلئے ضروری انتظامات کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔