قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کر گئے

Published On 12 September,2020 10:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کے والد محمد یونس لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ 14 ستمبر کو ادا کی جائے گی، پی سی بی، سابق و موجودہ کرکٹرز کا وقار یونس کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وقار یونس کے والد گزشتہ دو دن سے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ وقار یونس آسٹریلیا سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا اظہار افسوس۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد یونس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، وقار یونس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد مرحوم محمد یونس کی نماز جنازہ 14 ستمبر کو بعد نماز ظہر کیولری گراونڈ خالد مسجد میں ادا کی جائے گی۔ باولنگ کوچ وقار یونس کل شام آسٹریلیا سے لاہور پہنچیں گے