پی سی بی کی صوبائی آفیشلز اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ جیب سے کرانیکی ہدایت

Published On 14 September,2020 04:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل ٹیم آفیشل اورکھلاڑیوں کے لیے ایک اور امتحان سامنے آ گیا،چھ صوبائی ٹیموں کے آفیشل اور کھلاڑیوں کو پہلا کرونا ٹیسٹ خود کرانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بعد کرکٹ کا آغاز ہو رہا ہے، ڈومسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل کھلاڑیوں کا مشکل امتحان کا سامنا ہے، آفیشلز سمیت ٹیموں میں شامل سکواڈ کو پہلا کووڈ 19 ٹیسٹ اپنی جیب سے کرانا ہونگے۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کہا گیا ہے پیر کو پہلا ٹیسٹ خود اپنے شہروں میں کرائیں، دوسرا بدھ کوبورڈ کرائے گا۔

کرکٹرز کو ایونٹ سے قبل7800 روپے کا بوجھ خود برداشت کرنا ہو گا، تمام آفیشل کے ٹیسٹ کرانے کا سلسسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی پی سی بی کی طرف سے شیڈول دوسرے کوورنا ٹیسٹ کے اہل ہوں گے،دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز 20 ستمبر سے کیمپ جوائن کریں گے۔ ڈومیسٹک سیزن کی شروعات تیس ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی کپ سے ملتان میں ہوگی۔