لاہور: (ویب ڈیسک) ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہاں بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 30 ستمبر بروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔
سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 ء کی ایک گفتگو کے ٹرانسپکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کر رکھی ہے۔
اس حوالے سے کیس کے دونوں فریقین کو سماعت کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی جانب سے فیصلے سنانے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔