نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو باآسانی شکست دیدی

Published On 12 October,2020 06:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوسرے مرحلے کے دوران 21 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو باآسانی شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، خیبرپختونخوا نے مقررہ اوورز میں 205 رنز بنائے، فخر زمان نے 68 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد 36 ، شعیب ملک اور مصدق احمد نے 33.33 رنز بنائے۔ عامر یامین اور محمد الیاس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 132 رنز بنا سکی۔ محمد عمران 48 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں زین عباس 34، صہیب مقصود 17، حسین طلعت 13 ، خوشدل شاہ 2 سکور بنا کر پویلین لوٹے۔ جنید دو وکٹیں حاصل کیں۔