لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 27 میچز میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 27 میچز میں ایک ہزار رنزبنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کے پاس تھا جنہوں نے 28 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔دیگر کھلاڑیوں میں عمران فرحت30، امام الحق30، محمد حفیظ 30، احمد شہزاد 31 اور فخر زمان 31 اننگز میں ایک ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔
دوسری طرف رواں سال بابر اعظم کے مجموعی رنز کی تعداد 942 ہوگئی جبکہ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے سال میں اب تک 895 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس 809 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس سال پاکستان کی جانب سے نمایاں رنز بنانے والوں میں دوسرا نمبر شعیب ملک کا ہے جنہوں نے 2020 میں اب تک 703 رنز بنائے ہیں جب کہ محمد حفیظ نے 684 رنز اسکور کیے۔
بابر اعظم نے اس سال اب تک 8 نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کیں۔ یوں وہ نو ففٹی پلس اسکورز کے ساتھ اس فہرست میں بھی پہلی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کپتان اس سال ٹی ٹوئنٹیز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔
انہوں نے رواں سال اب تک 108 چوکے لگائے جب کہ کوئی دوسرا کھلاڑی 100 چوکے بھی نہ لگاسکا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے اور انہوں نے 39 اننگز می٘ں 1607 رنز بنائے تھے۔
حیرت انگیز طور پر اس سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں بھی پاکستانی کے پاس ہیں اور شاہین شاہ آفریدی 39 وکٹیں لے کر اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔