لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 22 ویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو زیر کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 125 رنز بنا سکی، حارث سہیل کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز کھیل نہ سکا۔ کپتان نے 36 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ دیگر بیٹسمینوں میں امام الحق5، اویس ضیاء 5، عبد الواحد بنگلزئی 0، بسم اللہ خان 11، اکبر الرحمن 19،عماد بٹ 15 رنز کر پویلین لوٹے۔ احمد بشیر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان قادر اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
سینٹرل پنجاب نے ہدف با آسانی 14 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ واحد نقصان کامران اکمل کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 27 گیندوں پر 33 رنزبنا کر عماد بٹ کا نشانہ بن گئے، کپتان بابر اعظم نے64 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبد اللہ شفیق 27 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد بشیر مرد میدان قرار پائے۔