نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: سنٹرل پنجاب نے پختونخوا کو 3 رنز سے شکست دیدی

Published On 14 October,2020 11:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 26 ویں میچ میں سنسنی خیز میچ کے بعد سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 3 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 174 رنز بنائے، عبد اللہ شفیق 63 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے، محمد اخلاق نے 50 رنز کی جارحانہ کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 39، کامران اکمل 0، فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد عمران خان اور عثمان خان شنواری نے دو دو شکار کیے۔

ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 171 رنز بنا پائی۔کپتان رضوان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ کپتان نے 99 سکور کی باری کھیلی۔ محمد حارث1، فخر زمان 14، زوہیب خان 1، شعیب ملک 10، افتخار احمد 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ وقاص مقصود نے تین اور احسان عادل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔