لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 28 ویں میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو آؤٹ کلاس کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سدر ن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 191 رنز بنائے، ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد صہیب مقصود اور خوشدل شاہ نے بیٹنگ کو سہارا اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔ دونوں بیٹسمینوں نے بالترتیب 67 اور 53 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹسمینوں میں عامر یامین 24، ذیشان اشرف 19، محمد عمران نے 13 رنز بنائے۔ دانش عزیز نے تین شکار کیے سہیل خان کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔
ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 121 رنز پر ہمت ہار گئی۔ خرم منظور 49 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، دیگر کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ زاہد محمود اور محمد الیاس نے 3.3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔