لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا، قومی شاہینوں نے وائٹ واش کرنے، رینکنگ میں بہتر ریٹنگ پوائنٹس پانے پر نظریں جما لیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے میدان میں مدمقابل ایک مرتبہ پھر زمبابوے اور پاکستان مد مقابل ہوں گے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے بھی دن 12 بجے شروع ہو گا۔ ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، جوڑ توڑ بھی مکمل کے لیے گئے۔
قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات، سیریز اپنے نام کر لی، اپنی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ کے کم بیک کو وائٹ واش سے یادگاربنانے، آئی سی سی رینکنگ میں ریٹنگ پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے پرجوش کپتان بابر اعظم کا مرد میدان افتخار احمد سمیت کھلاڑیوں پر مان بڑھ گیا۔
دوسری جانب زیمبین نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں، مہمان ٹیم ون ڈے سیریز کا اختتام کامیابی پر کرنے کے خواہاں ہیں۔