دورہ نیوزی لینڈ: 35 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، شعیب، عامر اور اسد ڈراپ

Published On 11 November,2020 03:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، بہترین پرفارمرز عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، عمران بٹ شامل ہو گئے۔ تجربہ کار شعیب ملک اور محمد عامر جگہ نہ بنا سکے جبکہ اسد شفیق 10 سالہ کیرئر میں پہلی بار ڈراپ ہوئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔ منتخب کھلاڑیوں میں بابر اعظم کپتان، محمد رضوان، شاداب خان، اظہر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمرز کے ساتھ ساتھ سابق کپتان سرفراز احمد بھی منتخب ہو گئے۔ ناقص کارکردگی پر اسد شفیق دس سالہ کیرئر میں پہلی بار جگہ بنانے سے محروم جبکہ تجربہ کار شعیب ملک اور محمد عامر کو پھر نظر انداز کر دیا گیا۔

خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس دوران پاکستان شاہینز کو 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔