لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول کو شوبز انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دے دیا۔
ماہرہ نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘بہت سے نوجوان فنکار ہیں جو ہدایت کاری، اداکاری اور کچھ لکھنے کے حوالے سے انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ فیسٹیول کا حصہ بننے جارہی ہوں۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول فلم سازی کی دنیا میں نام بنانے والے نوجوانوں کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔
خیال رہے کہ این اے ایس ایف ایف نے نوجوان فلم سازوں اور دستاویزی فلموں کے پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو کام کرنے کی دعوت دی ہے۔